اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے
سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…