مسلم لیگ (ن )اور( ق) لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ( ن) اور( ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ( ق) لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے تاہم (ن )لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) اپنی انفرادی شناخت کو برقرار رکھے گی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔اپنے ایک بیان چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی ۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے،ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago