مسلم لیگ (ن )اور( ق) لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ( ن) اور( ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ( ق) لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے تاہم (ن )لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) اپنی انفرادی شناخت کو برقرار رکھے گی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔اپنے ایک بیان چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی ۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے،ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں:مریم نواز کی ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی…

9 mins ago

پنجاب کے بجٹ میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے 5ہزار 446ارب روپے کے حجم پر مشتمل بجٹ پیش…

34 mins ago

تجربے سے کہتا ہوں عدلیہ سے اداروں کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے کہا کہ عدلیہ میں…

40 mins ago

بلوچ طلبہ بازیابی کیس،لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے، جسٹس محسن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی…

54 mins ago

ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،وزیر اعلیٰ بلو چستان کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024،25 کی تیاریوں سے…

1 hour ago

بیلہ تا کراچی چلنے والی اکثر مسافر بسیں و کوسٹرز تیل بردار گاڑیاں بن گئیں

اوتھل(قدرت روزنامہ)بیلہ تا کراچی چلنے والے اکثر لوکل بسیں و کوسٹرز مسافر کوچز کے بچائے…

1 hour ago