9 مئی سے چند ماہ قبل زمان پارک میں میرا داخلہ بند کردیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما مراد راس کا کہنا ہے کہ 9 مئی سے چند ماہ قبل زمان پارک میں میرا داخلہ بند کردیا گیا تھا .


پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ جو یہ کہتے ہیں آئی پی پی جوائن کریں کیسز ختم ہو جائیں گے، سب جھوٹ ہے، مجھ پر کیسز ہیں، میں شامل تفتیش ہوں، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو اس اہلیت پر رکھا گیا کہ اس کے گھر بجلی نہیں، پانی نہیں آ رہا، ہم سب سمجھتے تھے کہ قومی اسمبلی چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم نےدیکھاپارٹی کس طرف جا رہی ہے، کون لے کر جا رہا ہے، وہ نام سب کو پتہ ہیں، آپ دیکھ رہے ہیں یہاں مختلف جماعتوں کے لوگ بیٹھے ہیں .

انہوں نے کہا کہ الیکشن پوری جدوجہد کے ساتھ لڑیں گے جہانگیر ترین اور علیم خان نے روڈ میپ دے دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں