عمران خان وزیر اعظم ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیتے، سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کا کہنا ہے کہ عمران خان یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں، اگر ملک کے وزیر اعظم ہوتے تو وہ اسرائیل کو تسلیم کرلیتے .


میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این ایز اور ایم پی ایز بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آ رہی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی .

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا، سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں