ورلڈ کپ میں بد ترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم پر ڈالروں کی بارش ہوگی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ناقص پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم پر ڈالروں کی برسات ہوگی .


آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالرز رکھی ہے،فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز رکھے ہیں جبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہوانے والی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے .

ورلڈکپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ورلڈکپ کے لیے مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے . قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر ملیں گے . پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کے ٹوٹل 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے . واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے .

. .

متعلقہ خبریں