روہت شرما نے اےبی ڈویلیئر، کرس گیل اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کردی

بنگلورو(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے دو عالمی ریکارڈز توڑ دیئے ہیں .

روہت شرمانےبنگلورو میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں54 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے .

کولن ایکرمین کی گیند پر میچ کے پہلے چھکے کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی . اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کےسابق لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سب سے زیادہ 58 چھکے لگا رکھے تھے . روہت شرما کے رواں سال چھکوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے جبکہ ابھی سال ختم ہونے میں ڈیڑھ ماہ سے زائد وقت باقی ہے . کرس گیل ایک کیلنڈرز ایئر (2019) میں 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور 2020 میں شاہد آفریدی 48 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں . روہت شرما نے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا . انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن نے 2019 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگائے تھے جسے روہت شرما نے رواں ورلڈ کپ میں 24 چھکے لگاکر کر توڑ دیا .

. .

متعلقہ خبریں