ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی، انوشکا شرما کا جشن

بنگلورو (قدرت روزنامہ) بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی ہے .

بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں بھارت اور نیدرلینڈز کےدرمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ویرات کوہلی نے بھی باؤلنگ کی، میچ کے 25 ویں اوور میں انہوں نے نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈروڈز کو وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی .

میچ کے دوران ویرات کوہلی کی اہلیہ اور معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں جو اپنے شوہر کو وکٹ ملنے پر خوشی سے نہال نظر آئیں . ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا شرما نے بھرپور جشن منایا .

. .

متعلقہ خبریں