’ٹائیگر3‘ صدی کی واہیات ترین فلم ہے، کمال راشد خان آپے سے باہر

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے مرکزی کرداروں کے ساتھ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر3‘ پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کردی گئی ہے، فلم کے حوالے مداحوں کو جہاں جوش و خروش ہے وہیں نامور انڈین فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان نے فلم پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد ٹویٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمال راشد نے فلم کو صدی کی واہیات ترین فلم قرار دیتے ہوئے پروڈیوسر کے خلاف کنزیومر کورٹ جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

’ٹائیگر3‘ کے پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا کو مخاطب کرتے ہوئے کے آر کے نے لکھا کہ اگر انہیں پاکستان کی سیاست پر فلم بنانی تھی تو انہیں پاکستانی فلم بنانی چاہئے تھی نہ کہ انڈین فلم۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فلم کو دیکھ کر ان کا وقت اور انرجی ضائع ہوئی ہے اس لئے وہ کنزیومر کورٹ میں کیس کریں گے۔

کمال راشد نے لکھا کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ فلم کی کہانی پاکستان پر ہوگی تو وہ کبھی فلم کو دیکھنے نہیں جاتے اور یہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ بازی ہے۔

فلم کو زیرو ریٹنگ دیتے ہوئے کے آر کے کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن کے کومیو کے حوالے سے بھی جھوٹی خبریں چلائی گئیں، شاہ رخ خان کا مختصر سا سین تھا جبکہ ہریتھک روشن فلم میں نظر بھی نہیں آئے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago