پشاور میں فائرنگ سے دولہا قتل، تحقیقات میں اہم پیش رفت، گرفتاریاں

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں دولہا کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں .

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چار سدہ روڈ پر دولہا کے قتل کا مقدمہ تھانا فقیر آباد میں درج کرلیا گیا .

قتل کیس میں تفتیش کےلیے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے . گزشتہ روز چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے دولہا عدنان عمر زادہ زخمی ہوا جسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں اس کا بھائی بھی زخمی ہوا تھا .

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شادی کے خلاف تھا، اس نے دولہا کو راستے سے ہٹانے کےلیے قتل کا منصوبہ بنایا . ملزم نے دولہا کو قتل کرنے کےلیے ساتھیوں کی مدد بھی حاصل کی .

. .

متعلقہ خبریں