آنکھوں کی بینائی سے محروم نوجوان اجیت کمار مالہی چائنا گول بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے سلیکٹ ہوگیا

عمرکوٹ(قدرت روزنامہ )عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے باہمت نوجوان اجیت کمار مالہی نےناممکن کو ممکن بناڈالا اور آنکھوں کی بینائی سے محروم نوجوان چائنا گول بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے سلیکٹ ہوگیا .

بلائنڈ چائنا گول بال چمپیئن شپ میں عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والےاجیت کمار کی پاکستان ٹیم کے لیے سلیکٹ ہونے پر شہر میں خوشی کا سماں بندھ گیا، اجیت کے گھر پر احبابِ کی آمد اور مٹھائیاں بانٹیں جارہی ہیں .

اجیت کمار مالہی نےٹیلیفونک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان نے مجھے اخلاقی، ذہنی اور معاشی طور پر بھرپور سپورٹ کیااور کبھی بھی کسی قسم کی کمی محسوس نہیں ہونے دی .

اجیت اپنی باکمال صلاحیتوں کی وجہ سے مقابلوں میں کئی مقابلوں میں ٹرافیاں اور اسناد حاصل کرچکے ہیں . ان کےوالدین نےمیڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکہاکہ اجیت کمارنے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں بلکہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان کا نام روشن کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں