ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا ،اب جوجوویکسینیشن نہیں کررہا وہ توپھرڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزاروکیل کے خود بھی ویکسین نہ لگوانے کے انکشاف پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا، اب جوجوویکسینیشن نہیں کررہا وہ توپھرڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا . منگل کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسنین لگوانے کیخلاف درخواست پرسماعت کی،عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروکیل شاہینہ شہاب الدین نے ویکسین نہ لگوانیکا انکشاف کیا تو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بغیرویکسینیشن عدالت آنے پرباراوربنچ نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہے آپ کورٹ کیسے آکتی ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں پیش ہونے کی تجویز دی عدالت نے وکیل کوویکسنیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کے سائنسدان اس کو دیکھ رہے ہیں آپ ویکسینیشن کے بغیرسفر کیسے کرسکتی ہیں، بائیس کروڑعوام کے بھی حقوق ہیں جن کو تو متاثرنہیں کرسکتے ،عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں