اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھارتی نژاد خاتون وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سویلا بریورمین نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے میٹروپولیٹن پولیس پر سیاسی تعصب کا الزام لگاتے ہوئے ایک دھماکہ خیز مضمون شائع کیا تھا۔
مضمون کے شائع ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے رشی سونک پر برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پانچ اپوزیشن جماعتوں نے عوامی طور پرسویلا کو وزیرداخلہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
گزشتہ دنوں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سویلا بریورمین کے حامیوں کو مشتعل کرنا سونک کے لئے ایک ہائی رسک حکمت عملی ہوسکتی ہے۔
شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس مضمون نے اسٹورمونٹ میں افعال جمہوریت کی واپسی کے امکانات کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بریورمین نے وسطی لندن میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کو “بعض گروہوں خاص طور پر اسلام پسندوں کی طرف سے بالادستی کا دعویٰ “ قرار دیا تھا جس طرح ہم شمالی آئرلینڈ میں دیکھنے کے عادی ہیں۔
لیبر پارٹی نے بریورمین کے ریمارکس پر سونک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور وزارتی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
شیڈو کابینہ کے وزیر پیٹ میک فیڈن نے سونک کو خط لکھ کر متنبہ کیا تھا کہ ’کچھ نہ کرنا‘ ’کمزوری کا مظاہرہ‘ ہوگا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…