’’ ملک میں کوئی بھی ایسا وزیر نہیں جو ۔۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نام نہاد احتسابی عمل تین سال سے چل رہا ہے ، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ، ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تین سال سے چل رہا ہے ، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ، ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو .

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہو اہے ، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے ، روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے ، عوام بیروزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں . الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے اپوزیشن معاملے کو دیکھے گی پھر فیصلہ کریں گے ، پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چودھری کو سپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا ، فیصل چودھری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں ، سمجھ نہیں آرہی یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں