بلوچستان مردم شماری کیس: اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بلوچستان مردم شماری کیس میں اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کونوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ میں بلوچستان کی مردم شماری کیخلاف اپیل پر سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ سے استفسار کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا، وزیراعلی بلوچستان نے خود مشترکہ مفادات کونسل میں بیٹھ کرمردم شماری کی حمایت کی۔
وکیل کامران مرتضی نے بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان کو 5 اگست کو ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل میں زبردستی لے جایا گیا تھا، وزیراعلی بلوچستان اجلاس میں جانے سے تین چار گھنٹے قبل تک اعتراض برتتے رہے، مشترکہ مفادات کونسل کی تو تشکیل بھی مکمل نہیں تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ وزیراعلی کہاں تھے اور کون ان کو زبردستی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لے گیا۔ جس پر وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان تو سو رہے تھے لیکن پھران کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 154 کے تحت صرف حکومت نتائج چیلنج کرسکتی ہے۔
وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 199 کے تحت مردم شماری کو چیلنج کیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 199 کو جواز بنا کر آرٹیکل 154 کو غیر مؤثر نہیں کر سکتے۔ عدالت نے قانونی سوالات پرمعاونت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago