نگراں وزیراعلیٰ کے بعد خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل وزراء کے نام سامنے آگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے اور گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کابینہ میں شامل 10 وزرا کے ناموں کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد گزشتہ روز جسٹس (ر) ارشد حسین نے بطور نگران وزیراعلی کے پی حلف اٹھایا تھا، اوراب نگراں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں کابینہ کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں، جس کے تحت خیبر پختونخواکی نگراں کابینہ میں 10 وزراء شامل کئے گئے ہیں۔
نئی کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر، آصف رفیق، نجیب اللہ، سید عامرعبداللہ، فیروز جمال شاہ، احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان شامل ہیں۔ نگران صوبائی وزراء آج اپنےعہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ نئی نگراں صوبائی کابینہ میں گزشتہ کابینہ کے بیشتر وزراء کو ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے اور ان کے قلمدانوں میں بھی ردوبدل نہیں کی گئی ہے، تاہم صوبائی کابینہ میں نئے وزراء بھی لئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے وزراء کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، گورنر حاجی غلام علی کے پی نگراں وزراء سے ایک بار پھر ان کےعہدوں کا حلف لیں گے، اور حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
خیال رہے کہ 11 نومبر کو خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان 90 سال کی عمر میں انتقال گرگئے تھے، جس کے بعد ان کی کابینہ بھی خود کار طریقے سے تحلیل ہوگئی تھی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

3 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

17 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

29 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

41 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

54 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago