’’ فیصل چوہدری کو چیئرمین نیب بنا دیں۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری کے بھائی کے متعلق یہ مطالبہ کیوں کر دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دیے جانے پر شدید تنقید کردی ، ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا ، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تیسرے سال سے چل رہا ہے ، ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ، جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے کیوں کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے .

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے ، سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں؟ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے ، عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں اس لیے پاکستان کا مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن چوری کا ہے ، انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری کو روکنے کا لکھا جائے ، ووٹ کا حق پاکستان کا آئین ہر شہری کو دیتا ہے، کسی کو عوامی رائے بدلنے کا حق حاصل نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں