بلوچستان میں صحت کا نظام تباہ ہونے سے کانگو وائرس سنگین صورت اختیار کررہا ہے، طاہر بزنجو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے اور اس وائرس سے متاثر ہوکر ہمارے ایک نوجوان ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ اب اس دنیا میں نہیں رہے چونکہ ہمارے بلوچستان میں نظام صحت پی آئی اے کی طرح بد حال ہے ان خیالات کااظہار طاہر خان بزنجو نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنی ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے اور اس وائرس سے متاثر ہوکر ہمارے ایک نوجوان ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ اب اس دنیا میں نہیں رہے چونکہ ہمارے بلوچستان میں نظام صحت پی آئی اے کی طرح بد حال ہے اس لیے ہماری گزارش یہ کہ وہ ڈاکٹرز اور وہ لوگ جو اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کو کراچی یا اسلام آباد منتقل کیا جائے بلوچستان کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشکر اللہ بلوچ کی جان بچ سکتی تھی اگر اس کو وندر چیک پوسٹ پر کوسٹ گارڈ کے اہلکار کافی دیر تک اس ایمبولینس کو نہ روکتے جو ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کو کراچی لے جارہا تھا یہ جو بلوچستان میں چیک پوسٹیں ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ز ان سے بخوبی واقف ہیں بلوچستان میں چیک پوسٹ بھتہ خوری کا مرکز بنے ہوئے ہیں اس وقت ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں مختلف چیک پوسٹوں کے طول و عرض میں یومیہ 30کروڑ روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور ممکن ہیں کہ یہ اہلکار اس ایمبولینس سے بھی بھتہ وصول کرنا چاہتے تھے جو ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کو کراچی لے جارہا تھا بلوچستان میں وندر کا جو چیک پوسٹ ہیں یہ چیک پوسٹ کم بلکہ عزیت خانہ زیادہ ہے گھنٹوں گھنٹوں گاڑیوں کو روکا جاتا ہے بسوں کو روکا جاتا ہے ہزاروں کی تعداد میں مسافر اپنے حال سے بد حال ہوجاتے ہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ اس چیک پوسٹ سے بلوچستان کے لوگوں کو نجات دلائی جائے ۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

3 hours ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

3 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

3 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

3 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

3 hours ago