اسلام آباد کے حکمران افغان مہاجرین کے نام پر بلیک میلنگ کررہے ہیں، پشتون قوم پرست رہنما


خانوزئی(قدرت روزنامہ)پشتون مترقی قوم پرست وطن دوست جماعتوں کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ افغان کڈوال اور پشتونوں کے خلاف جاری کارروائیاں اور زبردستی بے دخلی پشتون افغان دشمن عملیات کی تسلسل ہے سخت سردی میں شیر خوار بچوں خواتین ضعیف العمر افراد کی جبری انخلا ءاچھے میزبانی کے دعویداروں کی بھیانک اختتام ہے ہم پہلے دن اپنے افغان بھائیوں پر واضح کررہے تھے آج وہی ہوا افغانوں کو شیراسلام انصار مدینہ مجاہد اور ہیروز کا لقب دینے والے آج انہیں زبردستی نکال کر افغان خواتین اور بچوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں حکمران افغان کڈوال کے نام پر دنیا جہاں سے ڈالر ریال اور پونڈ بٹورنا چاہتے ہیں ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ ناقابل قبول ہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جنگی جرائم ہے اقوام عالم ان کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسی روشان نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن مرکزی کمیٹی ملک مجید کاکڑ رحمت خان عبدالباری کاکڑ نے خانوزئی بازار میں عظیم الشان احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسے کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی جبکہ مہمان خاص پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ روشان تھے مقررین نے کہا کہ آج کے احتجاج نے ثابت کردیا کہ پشتون افغان متحد ہیں اور وہ پشتون افغان دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں افغان کڈوال کے خلاف حالیہ کاروائیوں کی کڑیاں چار عشروں سے افغانستان میں جاری مداخلت سے جاملتی ہیں آج اگر افغان یہاں پر کڈوال ہیں تو اس کے ذمہ دار بھی پاکستان کے حکمران اشرافیہ ہے بالادست پنجابی اشرافیہ نے افغان عوام کے خون کے سودے میں ڈالر کمائے آج بھی اسلام آباد کے حکمران افغان کڈوال کے نام پر بلیک میلنگ کررہا ہے اور مختلف بہانے بنارہے ہیں تاکہ ایک بار پھر افغان مہاجرین کےنام پر دنیا سے ڈالر بٹورے جاسکیں انہوں نے کہا کہ اس ناروا اور انسانیت سوز سلوک کے خلاف پشتون مترقی قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک میں مزید شدت لائی جائیگی جس میں لورالائی دکی ہرنائی میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا مقررین نے خانوزئی کے غیور اولس سیاسی کارکنوں کو کامیاب احتجاج پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغان کڈوال عالمی قوانین کے تحت یہاں پر آئے ہیں دنیا کے ہرملک میں عالمی قوانین کےتحت کڈوال آباد ہیں یہاں پر بھی کڈوال سے متعلق عالمی قوانین لاگو ہیں یہاں کی ترقی میں افغانوں کا بہت بڑا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں افغان کڈوال کے گھروں اور دوکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ان کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہیں یہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہیں پاکستان کے حکمران اشرافیہ کا اگلا ٹارگٹ یہاں کے پشتون ہونگے تارکین وطن دوسرے زبانیں بولنے لاکھوں کی تعداد میں موجود ہے ہم پوچھنا چاہتیے ہیں کہ پشتونوں کے علاہ کتنے ایرانی اومانی ہندوستانی پنجابی مہاجر گرفتار کئے جاچکے ہیں لہذا ہم ریاست پاکستان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کریک ڈان پشتون افغان قوم کے خلاف ہورہی ہے انہوں نے کہا کہا کہ ہم اس احتجاج میں مزید شدت لائیں گے اس سے پہلے خانوزئی بازار عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد شریک تھے اور حکمرانوں کے ناروا اقدامات کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

3 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

23 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

29 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

42 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

60 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago