افغانوں کو شدید سردی میں جبری بیدخل کرنیوالا ایٹمی پاکستان دنیا بھر کے سود خور ممالک کا مقروض ہے، محمود اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کے متحمل نہیں ہوسکتا افغانستان واحد ہمارا ہمسایہ ملک ہے کہ اگر ان کے ساتھ تجارت کی جائے تو دونوں ممالک کی معیشت بہترہوسکتی ہے شدید سردی میںافغان کڈوال کو دوبارہ افغانستان بھیجنا نا انصافی ہے پشتونوں کی سرزمین قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے اس پر قابضین کا خاتمہ کرنا ہوگا پشتونوں کے پاس 1لاکھ 20ہزار مربع میل زمین ہے جو پاکستان میں کسی اور قوم کے پاس نہیں اب بھی وقت ہے کہ شفاف غیر جانبدار انتخابا ت کراکر ملک کو بربادی سے بچایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بوری میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود دنیا بھر کے سود خور ممالک کے قرض دار ہیں اگر ہمارے حکمرانوں نے اپنے کیے پر توبہ نہیں کیا تو یہ ملک نہیں چل سکتا افغان کڈوال کو اس شدید سردی میں نکالنا ظلم کے مترادف ہیں اقوام متحدہ بھی منع کررہا ہے ہم بھی اپنی بساط کے مطابق کوشش کررہے ہیں لیکن کسی حال میں بھی افغانوں کو نہیں چھوڑا جارہا حالانکہ انہی افغانوں کی وجہ سے بلوچستان کے پشتون بلوچ علاقوں میں زمینداری کا کام یہی سنبھالتے ہیں افغانستان کو لیبر کی ضرورت ہے احمد شاہ بابا نے ہندوستان تک فتح کرلیا پشتون وطن قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر قبضہ کیا ہوا ہے صرف مردان میں تمباکو پر وفاقی حکومت ایک کھرب ٹیکس وصول کررہا ہے اگر یہی ایک کھر ب روپے پشتونوں کو دیا جائے تو پشتونوں کے تمام مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ پشتوں کے پاس اپنے دریا ہے اسی دریا سے سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ ہماری ضرورت ایک ہزار میگاواٹ ہے وہ بھی نہیں دی جارہی زمیندار بھی سراپا احتجاج ہیں اس وقت پشتون اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ورنہ کوئی بھی ہمیں بچا نہیں سکتا پاکستان میں دوبارہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے اگر ہم نے اپنے سابقہ غلطیوں پر توبہ نہیں کی تو میں آج بتا دینا چاہتا ہوں تو پاکستان مزید تجربات کے متحمل نہیں ہوسکتا ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت کرکے کروڑوں ڈالر حاصل کیے جاسکتے ہیں لیکن جس طرح افغان کڈوال کو جس طرح بے سر وسامان کی حالت میں بھیجا جارہا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

1 hour ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

2 hours ago