سیکرٹری صحت بلوچستان سے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مابیپلہ کی ملاقات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان سے پیر کو ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مابیپلہ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مابیپلہ نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کانگو وائرس سے بچاو کیلئے بروقت اقدامات قابل ستائش ہے پہلی مرتبہ سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی قیادت میں بروقت ایمرجنسی رسپانس ہوا ملٹی سیکٹوریل اداروں کی مشترکہ تعاون سے اس وبا پر قابو پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ طبی عملے نے کانگو کی وباء کے دوران اپنی فیمیلز کے بجائے ہسپتالوں میں مریضوں کی خیال داری کر کے انسانی خدمت کی عظیم مثال قائم کی ہے ۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کو اپنی ترجیحات پر سرفہرست رکھنے پر ڈاکٹر پالیتھا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاو کے لیے ڈبلیو ایچ او ، یونیسیف ، پی ڈی ایم اے ، میونسپل کارپوریشن ، لائیو اسٹاک کے محکمہ جات نے مشترکہ معاونت سے اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کانگو وائرس کو شکست دی عوام اعتماد رکھیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کو تحفظ کی فراہمی میں پیش پیش ہیں ۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

20 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

36 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

1 hour ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago