نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کا صابن تین سے 10 روپے تک مہنگا کردیا گیا . ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے تک بڑھا دی گئیں ہیں جبکہ کپڑے دھونے کا صابن 22 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے . صارفین نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونا حکومت کی ناکامی قرار دے دیا . دوسری جانب ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت چار سے 12 روپے تک بڑھا دی گئی . ملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ہے . شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے . اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کے گھر کا خرچ بڑھ گیا ہے اور وہ ذہنی مشکلات سے دوچار ہیں . حکومت کو چاہیے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے جس سے عام آدمی کے گھر کا بجٹ متاثر نہ ہو . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں پھر اضافہ، مختلف برانڈز کا صابن 3سے 10روپے اور کپڑے دھونے والا صابن 22روپے تک مہنگا کردیا گیا .
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا .
متعلقہ خبریں