اینٹی کرپشن کی اسد قیصر کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

صوابی(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اسد قیصر کو گزشتہ شب اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 3 نومبر کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب عدالت پیشی کے موقع پر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھے کی امید رکھتے ہیں باقی جو اللہ کو منظور ہو، میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

32 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

59 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

1 hour ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

1 hour ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago