عازمین حج کیلئے خوشخبری، آئندہ برس حج پہلے سے سستا ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، آئندہ برس حج پہلے سے سستا ہو گا۔
حکام کی جانب سے ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود حج کے اخراجات کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کی کمی متوقع ہے۔
نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور بدھ کو اجلاس میں پالیسی منظور ہونے کا امکان ہے۔
نظرثانی شدہ پالیسی میں نجی حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر 2 ترامیم شامل ہیں، پالیسی کے تحت 10 برس سے کم عمر بچے بھی حج پر جاسکیں گے اور 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کو مددگار ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے وصول کیے جانے کا امکان ہے،یاد رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کئے گئے تھے۔

Recent Posts

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

2 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

9 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان…

18 mins ago

سندھ حکومت کانئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں…

24 mins ago

وزیراعظم کی والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم…

26 mins ago