بیلہ، آر سی ڈی شاہراہ پر کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم، 4افراد زخمی

بیلا(قدرت روزنامہ)آر سی ڈی شاہراہ پر کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم چار افراد شدید زخمی ریسکیو بیلا 1122 نے ریسکیو کیا تفصیل کے مطابق منگل کے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ قلندرانی ہوٹل کے قریب بیلا کے مقام پر کوچ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نصیر احمد شاہد عیسی اور نند لال زخمی ہوگئے آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس ٹیارہ سینٹر بیلا 1122 کے رضاکاروں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سول اسپتال بیلا منتقل کردیا . .

.

متعلقہ خبریں