جدہ (قدرت روزنامہ) شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور نئے ماڈل کی کار بھی تحفے میں دیدی، جس نے یہ سنا دنگ رہ گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق دوسری شادی کا ایسا منفرد واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شوہر کو دوسری خاتون پسند آ گئی اور اس سے شادی رچانے لگا۔ پہلی بیوی کو پتہ چلا تو اس نے غصہ اور ناراضگی ظاہر کرنے کی بجائے شوہر کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے نیک تمناوں کا پیغام بھیج دیا۔
خاتون نے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں جس نے آپ جیسے عزت دار شخص کو میرا شوہر بنایا، میری انتہائی خواہش تھی کہ شادی کے خوشی کے موقع پر آپ کے ساتھ رہوں مگر آپ کیلئے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ بھرپور کامیابیوں سے نوازے۔
پہلی بیوی نے نہ صرف شاندار پیغام بھجوایا بلکہ نئے ماڈل کی گاڑی تحفے میں بھجوا دی۔ پہلی بیوی کی اس دریا دلی پر سارے دنگ رہ گئے اور اس کو داد دینے پر مجبور ہو گئے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…
پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…