چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف ورلڈکپ فائنل بھارت میں دیکھیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف 17 نومبر کو بھارت جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر اور ذکا اشرف رواں ہفتے بھارت جائیں گے۔ ذکاء اشرف اور سلمان نصیر 19 نومبر کو ورلڈکپ کا فائنل میچ بھی احمد آباد میں براہ راست دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ کے بھارت جانے کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ میں شرکت کرنا ہے۔ آئی سی سی میٹنگ 18 نومبر کو بھارت میں شیڈول ہے۔
دوسری طرف یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ذکا اشرف نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور کپتان بابر اعظم کو طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے باولنگ کوچ مورنی مورکل پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

1 min ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

1 min ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

9 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

14 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

21 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

34 mins ago