کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جام کمال سے سوال کیا کہ کیا آپ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی آج ملاقات ہے، 6 بجے باقاعدہ اعلان کرونگا۔جام کمال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں۔ بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں۔ انکے ہمراہ پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…