الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سمیت 88اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سمیت 88اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے ‘ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجرا کیاجائیگا
ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جانیوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے ۔ یہ اعتراضات نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے جہاں روزانہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک ضلع اسلام آباد، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، سیالکوٹ، خضدار، راجن پور، کرم ، خیبر، ننکانہ صاحب، اٹک، جہلم ، کوہاٹ، کورنگی، خوشاب، بہاولپور، سکھر، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سائوتھ کراچی، لوئر دیر، ہنگو، اوکزئی، ملتان، جھنگ، مہمند، مانسہرہ، طورغر، بٹگرام، عمر کوٹ، کراچی ویسٹ، سنٹرل کراچی، کیماڑی، سائوتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، باجوڑ، لکی مروت ، شانگلہ، بونیر، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، رحیم یارخان، نارووال ، راولپنڈی ، مری، لیہ ، تھرپارکر، بدین، شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، جامشورو، صوابی، سرگودھا، میانوالی، ٹھٹھہ ،اپر دیر، کرک، مظفر گڑھ، بھکر، خیرپور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، تونسہ، وہاڑی، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ ، چاغی، خاران ، واشک، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،قصور، ڈی آئی خان، ٹانک، پشاور، ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال، تلہ گنگ، پشین اور زیارت کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ۔الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 672، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 293، بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیاجائیگا۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

13 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

24 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

45 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

55 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 hour ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago