شادی کیلئے شریف مرد تلاش کریں، پیسہ تو آ ہی جاتا ہے: غنیٰ علی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ شادی کے لیے شریف مرد تلاش کریں پیسہ تو آ ہی جاتا ہے، زندگی میں سکون اہم چیز ہے۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نجی کمپنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
حال ہی میں غنیٰ علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر سرگرم افواہوں کہ غنیٰ علی نے پیسوں کی خاطر کاروباری شخصیت گلزار عمیر سے شادی کی ہے، پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کاروباری شخصیت نہیں بلکہ ایک نجی کمپنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے موقع پر شوہر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے باضابطہ مہم چلائی گئی اور کہا گیا کہ میں نے پیسوں کی خاطر ان کا ہنستا بستہ گھر توڑ دیا ہے، میں ’گولڈ ڈگر ہوں‘۔
اداکارہ نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آخر وہ سونا کہاں ہے؟ میرے شوہر پہلے سے طلاق یافتہ تھے اور وہ کوئی بہت مالدار شخصیت نہیں ہیں بلکہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں خود مالی اعتبار سے خودمختار ہوں اور شادی کے بعد سے اب تک اپنے خرچے خود برداشت کر رہی ہوں۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی نے کہا کہ شادی کے لیے لڑکا ڈھونڈتے وقت لڑکیوں کو چاہیے کہ لڑکے کی شرافت کو دیکھیں، پیسہ یا خوبصورتی نہ دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے شریف مرد سے شادی کر لی، آج کل شریف مرد کہاں ملتے ہیں؟
غنیٰ علی کے مطابق اگر شادی کے لیے خوبصورتی کو دیکھیں تو وہ مل جائے گی لیکن یہ یقینی نہیں ہے کہ خوبصورتی مل جائے تو سکون بھی مل جائے گا، لڑکیوں کو اپنا دماغ خراب نہیں کرنا چاہیے کہ پیسہ بھی چاہیے، خوبصورتی بھی چاہیے بلکہ اللّٰہ پر یقین رکھیں پیسہ تو آ ہی جاتا ہے۔
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تب میرے شوہر کے پاس پیسہ تھا اور اگر نہیں بھی ہوتا تو کوئی بات نہیں کم از کم میں آج سکون میں تو ہوں۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

53 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago