نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی .

درخواست سینئر قانون دان ولی خان آفریدی اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمود خان اس وقت وزیراعلیٰ نہیں اور نہ اکرم خان درانی اپوزیشن لیڈر ہیں، محمود خان اور اکرم خان درانی کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے یہ عام لوگ ہیں، نارمل حالات نہ ہوں تو پھر گورنر اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی ہوگی .

درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ جس طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی گئی آئین میں اس طرح تعیناتی کا کوئی وجود نہیں، آرٹیکل 224 اور 224 اے نارمل حالات میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے لئے ہیں، اس وقت جو حالات تھے یہ نارمل نہیں تھے اس طرح تعیناتی نہیں ہوسکتی تھی . درخواست میں صوبائی حکومت، نگران وزیراعلیٰ، سابق وزیراعلیٰ محمود خان، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو فریق بنایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں