بادشاہ نے مرونل ٹھاکر کے ساتھ ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی ریپر بادشاہ نے اداکارہ مرونل ٹھاکر کے ساتھ ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔ بادشاہ سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ اداکارہ مرونل ٹھاکر کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں دیوالی کے تہوار پر دونوں ساتھ میں ایک ہی گاڑی میں ایک ایونٹ پر پہنچے تھے۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں بادشاہ کو گاڑی سے اترنے کے بعد مرونل ٹھاکر کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس حوالے سے جب قیاس آرائیاں بڑھ گئیں تو بادشاہ نے خود خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک بار پھر مایوس کرنے پر معذرت ‘انٹرنیٹ’ لیکن جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں ویسا کچھ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی اس پوسٹ میں بادشاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس چیز کی تردید کر رہے ہیں، تاہم کچھ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بادشاہ اپنی اور مرونل ٹھاکر کی ویڈیو سے متعلق ہی بات کر رہے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago