اپوزیشن سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ اپوزیشن سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے ،بلوچستان میں پی ڈی ایم جماعتیں خود ماضی میں کارکردگی پیش نہیں کرسکیں،بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے،بلوچستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے . ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پی ڈی ایم جماعتیں خود ماضی میں کارکردگی پیش نہیں کرسکیں،جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کی حکومت نے تین سال کے دوران بہترین کارکردگی پیش کی،حزب اختلاف کی جماعتوں سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو بلوچستان میں اور محاذ پر شکست دیں گے،پی ڈی ایم جماعتوں نے ایڈ لائنز میں رہنے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے،بلوچستان حکومت نے کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا،بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے،بلوچستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے،پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کوئٹہ کے مضافات میں 6 ڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں،گیلیپ اور پلڈاٹ کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی بہتر ہے،بلوچستان میں چار صنعتی منصوبوں پر کام جاری ہے،کوئٹہ میں پہلی بار قومی سطح پر ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا گیا . . .

متعلقہ خبریں