اپوزیشن سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ اپوزیشن سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے ،بلوچستان میں پی ڈی ایم جماعتیں خود ماضی میں کارکردگی پیش نہیں کرسکیں،بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے،بلوچستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پی ڈی ایم جماعتیں خود ماضی میں کارکردگی پیش نہیں کرسکیں،جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کی حکومت نے تین سال کے دوران بہترین کارکردگی پیش کی،حزب اختلاف کی جماعتوں سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو بلوچستان میں اور محاذ پر شکست دیں گے،پی ڈی ایم جماعتوں نے ایڈ لائنز میں رہنے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے،بلوچستان حکومت نے کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا،بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے،بلوچستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے،پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کوئٹہ کے مضافات میں 6 ڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں،گیلیپ اور پلڈاٹ کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی بہتر ہے،بلوچستان میں چار صنعتی منصوبوں پر کام جاری ہے،کوئٹہ میں پہلی بار قومی سطح پر ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا گیا۔

Recent Posts

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

7 mins ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

16 mins ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

26 mins ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

49 mins ago

قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود فائلر نہ بننے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ…

1 hour ago

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا سورج غروب؛ رشی سنک مستعفی

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل…

1 hour ago