کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سٹائلش اور سپر سٹار اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔انٹرویو میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ ‘میرے اور سیف کی شادی کرنے کی واحد وجہ یہ تھی کہ ہمیں بچے چاہیے تھے’۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ڈرٹی‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، بیبو کہلائی جانے والی اداکارہ نے اس میگزین کے سرورق کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔کرینہ نے بتایا ‘میں اور سیف شادی سے قبل لیو اِن ریلیشن شپ میں تھے، یعنی ساتھ ہی رہتے تھے، جب ہم نے اگلا قدم اٹھانے کا سوچا جو کہ شادی تھا تو اس کی وجہ یہ ہی تھی کہ ہم بچوں کے خواہشمند تھے ورنہ ہم ایسے بھی رہ سکتے تھے’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں چاہتی تھی کہ اپنی زندگی اپنے بچوں کے سامنے گزاروں، میں اپنا ہر کام ان کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں’۔کرینہ نے یہ بھی کہا کہ ‘اب میں اپنی خاندانی زندگی میں سکون چاہتی ہوں اور دوسروں سے ملاقات وغیرہ کا اب کوئی شوق نہیں، میری زندگی شوہر اور بچوں کے گرد گھومتی ہے اور ان ہی کے ساتھ بے حد خوش بھی ہوں’۔

کرینہ کپور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگرچہ وہ 43 برس کی ہوچکی ہیں اور وہ دو بچوں کی ماں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ آج بھی خوبرو اور پرکشش ہیں۔

Recent Posts

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

7 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

34 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

51 mins ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

57 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

3 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago