صوبائی حکومت نے ایسے منصوبے بنائے ہیں کہ جن سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا،وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ناصرف صوبے کی ضروریات کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے بلکہ ایسے منصوبے بنائے ہیں کہ جن سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا . یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی .

انہوں نے کہاکہ ہما را مستقبل ہما رے ماحول پر منحصر ہے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ گلو بل وارمنگ اور ما حو لیاتی تبدیلی سے ا ثرات سے ہم کیسے اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ کے ماحول کے تحفظ اور صاف ستھرے صحت مند کوئٹہ کے لئے اقدامات کر تے ہوئے شہر کے قریب واقعہ کرش پلائنٹ سیل کئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان نے جیلوں میں اصلا حات لا نے کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں زیارت سمیت صوبے کے دیگر علا قوں میں سیا حتی مقامات کو بہتر بنا یا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں