اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل پولیس اختر علی شاہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے، دیگر اراکین میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔
حکومت نے کمیشن کے 10 ٹی او آرز طے کر دئیے، جس میں کہا گیا کہ فیض آباد دھرنا کے دوران ٹی ایل پی کو کس نے غیر قانونی فنڈنگ یا دیگر سہولیات فراہم کی۔
مزید بتایا گیا کہ کمیشن اپنا کام 2 ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ وفاقی حکومت کو فراہم کرے گا، کمیشن پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی جو اس وقت کی گئی اس کا بھی تعین کریگا، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور پرتشدد مواد کا جائزہ لے کر سد باب کیلئے تجویز دے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…