عمران خان کے وکیل کی استدعا پر نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

پشاور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی .

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی .

دوران سماعت پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل قاضی انور نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی، جس پر عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی .

چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے ہیں، ان کو نااہل قرار دیا جائے . عمران خان نے توشہ خانہ تحائف غیرقانونی طور پر فروخت کیے .

درخواست کے مطابق عمران خان نے اپنی اہلیہ کی 70 لاکھ کی جیولری کو کاغذات نامزدگی فارم میں بھی ظاہر نہیں کیا . عمران خان نے ضمنی الیکشن کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے جو الیکشن ایکٹ 2017ء کی خلاف ورزی ہے .

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں