“رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا” شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی تنقید کا کرارا جواب دیدیا

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نےبلاول بھٹو کی تنقید کا کرارا جواب دیدیا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، الزام تراشی کے بجائے پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے، 16 ماہ ساتھ کام کیا ہے، مخلوط حکومت کے مشاورت سے فیصلے ہوتے تھے، منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیر ہوتی تھی .


مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو چھوٹے بھائی کی طرح ہیں ہم نے 16 ماہ ساتھ کام کیا ہے، ہمیں پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے کیونکہ رونے دھونے اور الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا . ہمیں مل کر صوبے کو خوشحال بنانا ہے اور ہمیں مل کر معاشی، معاشرتی مسائل حل کرنا ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ جس کو عوام وزیراعظم منتخب کریں گے قوم اسے قبول کرے گی، مناسب بات یہ ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، سب تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں . ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری سیاست کو نقصان پہنچا، ریاست بچ گئی اور سیاست بھی بچ جائے گی . نوازشریف کی بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی کاوشیں قوم کے سامنے ہیں، نوازشریف کے دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا جب کہ پچھلی حکومت کے 4سال میں تباہی و بربادی ہوئی .
شہباز شریف کاکہنا تھا کہ لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دینے آیا ہوں، ان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، سیاسی اکابرین نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، میں بہت مطمئن ہوں . سردار ایاز صادق اور شیخ جعفرمندوخیل لشکری رئیسانی کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کریں گے، بلوچ،پشتون، سیٹلرز اور ہزارہ افراد کی صوبے میں بڑی خدمات ہیں، نوازشریف کی دہائیوں سے پختہ سوچ ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنا چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں