پاکستان میں 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، ڈاکٹر جہانزیب خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا سرمایہ کاری سے متعلق مختلف ممالک سے بات چیت جاری ہے، ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے، آئی ایم ایف نے سرمایہ کاری میں شفافیت اور احتساب کا پہلو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے سرمایہ کاری میں ترجیحی رعایت یا سلوک نہ برتنے کا بھی مشورہ دیا، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کام سے مطمئن ہے۔
ڈاکٹر جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے صاحب ثروت اور امیر طبقے سے ٹیکس وصولی پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا پاکستان میں نجی سرمایہ کاری آنے میں وقت لگ سکتا ہے، ایس آئی ایف سی فورم نجکاری میں تیزی لانے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے، چین سی پیک منصوبے پر پوری طرح کاربند ہے، یہ 2030 تک کا منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی طرف سے سی پیک کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں، بعض پاور پلانٹس اور ملتان سکھر موٹر وے کی ادائیگیاں ابھی تک زیر التواء ہیں۔
ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ بین الاقومی ماہرین سے ریکوڈک کے حصص کی قیمت مقرر کروالی ہے۔ ماہرین نے ریکوڈک کے حصص کی قیمت 0.87 سے ایک ڈالر مقرر کی ہے، اتنے حصص فروخت کرنے ہیں کہ حکومت پاکستان کا حصہ زیادہ رہے، پاکستان چاہتا ہے کہ ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری ہو۔

Recent Posts

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

18 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

1 hour ago