بلوچستان عوامی پارٹی اور (ن )لیگ کے کوئٹہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کوئٹہ میں اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی .

"جیو نیوز" کے مطابق نوازشریف بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں .

شہباز شریف اور مریم نواز سمیت (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت کوئٹہ میں موجود ہے . ذرائع کے مطابق بی اے پی کسی بھی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی اور اپنے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی . بی اے پی کا مؤقف ہے کہ( ن) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے اور الیکشن کے بعد اتحادی حکومت کا حصہ ہو سکتے ہیں، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں .

خیال رہے کہ آج کوئٹہ میں 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے( ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں