” ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے”خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کو جواب دیدیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دے دیا . "ایکسپریس نیوز " کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے .

آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب بھی سن لیں . میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا اور نہ ہی انگریز، ایوب خان اور یحیٰی خان کی کاسہ لیسی کی . ہم نے گزشتہ 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر جاوید باجوہ تک سب کی جیلیں بھگتی ہیں .

(ن) لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ میرے والد نے بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں جان دی . ضیاء آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا . مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں اور جسمانی تشدد سہا . عمران خان، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لا ءبھی بھگتایا . بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے .

. .

متعلقہ خبریں