اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبوضہ کشمیرمیں خوفناک ٹریفک حادثہ ، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 19 مسافر زخمی بھی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی پونچھ سیکٹر سے پونچھ کے بانڈی چیچیاں گاؤں جا رہی تھی، حادثہ سڑک کے کریش بار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور بس پہاڑ سے تقریباً ٓ800 فٹ نیچے کھائی میں گر کر چکنا چور ہو گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ تیز رفتار بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی۔
کھائی گہری ہونے اور پُرخطر راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کیا گیا جب کہ ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…