کوئٹہ، انتظامیہ کاگرینڈ آپریشن،250افراد 30منشیات فروشوں سمیت گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہرکے گنجان آبادعلاقے سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف پولیس کاگرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 250سے زائد منشیات سے عادی افرادکو 30ڈیلروں سمیت گرفتار کرلیاجبکہ منشیات کے عاد ی افرادکی بنائی گئی عارضی خیمہ بستی کو تباہ کردی گئی ہے کارروائی کادوران فائرنگ کاتبادلے میں پولیس نے اسلحہ بھی برآمدکرلیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے سٹی نالہ جوعرصہ دراز سے منشیات سے عادی افراد کاگڑھ بن چکاتھاایس ایس پی آپریشن اسد ناصر،ایس ایس پی سٹی شوکت میمن اورایس ایس پی قائدآباد کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے سٹی نالے میں گرینڈ آپریشن کیاگیاجس کے دوران 250سے زائد منشیات سے عادی افراد سمیت 30منشیات فروخت کرنے والے ڈیلروں کوگرفتار کیا گیاکاروائی کے دوران نالے میں بنائی گئی خیمہ بستی بھی نذرآتش کرکے مکمل تباہ کردی گئی پویس کے مطابق کارروائی کے دروان فائرنگ کا تبادلے میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیاسٹی نالے کودوربارہ منشیات کا گڑھ بنے سے بچانے کے لئے نالے کے اطراف پرپولیس کے ناکے قائم بھی کئے جائیں گے شہریوں نے پولیس کی کارروائی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے سٹی نالے کومکمل سیل کرنے کامطالبہ کیا ہے کہتے ہیں کہ گرفتار منشیا ت سے عادی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاجائے تاکہ صحت مند شہری کی طرح زندگی گزار سکے . .

.

متعلقہ خبریں