افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں لیکن افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے پاکستان نے ڈیوٹی پر کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔
جان اچکزئی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے نرم رویے کی وجہ سے معاشی دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے تھے، افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک باہمی تجارت پر توجہ دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارت پر توجہ سے ہماری معیشتوں کا بھی فائدہ ہو گا اور مافیا کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago