دکی ،کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق

دکی(قدرت روزنامہ) چمالنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں . بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے، چاروں کان کنوں کی لاشیں نکال کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا .

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ژوب سے ہے ، چاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقے بھجوائی جارہی ہیں . واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہیں تاہم امن و امان کے مسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث کان کنی کی صنعت کو کافی مسائل کا سامنا ہے . . .

متعلقہ خبریں