(قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد امریکا نے مسلسل سفارتکاری کا دور شروع کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انڈوپیسفک سمیت دیگر چیلنجز کے مقابلے کے لیے کثیر فریقی اداروں کا استعمال کرنا ہوگا۔
صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا صرف صاف اور قابل حصول ملٹری مشنز میں مصروف رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اگلے سال اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سیٹ دوبارہ لینے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کمزور ممالک پر غلبہ حاصل کرنے کیلیے مضبوط ممالک کی کوششوں کی مخالفت کریگا۔ ہم نئی سرد جنگ نہیں چاہ رہے۔ امریکا پرامن اصلاحات کرنے والی کسی بھی قوم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے امریکا اپنے عہد پر قائم ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…