عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار، وعدہ معاف گواہ بھی مل گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو دونوں کے خلاف اہم شواہد بھی مل گئے ہیں۔
نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، اور نیب کی جانب سے دونوں کےخلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف اہم شواہد مل گئے ہیں، عمران خان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال اور بے نامی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں، اور اس کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی، بشری بی بی کے علاوہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو بھی نامزد کیا جائے گا۔
نیب ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کام کرنے والے اہم سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے 7 سے 8 بیورو کریٹ وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔
نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی مدد سے نیب افسران کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے ہیں اوربیرون ملک سے بھی کک بیکس کے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں چئیرمن نیب کی اجازت سے باقاعدہ ریفرنس درج کردیا جائے گا۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago