اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو انکوائریوں کا خوف دلاکر ان سے سونے ہتھیانے والے مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملزم سجاد حسین کے نام سے ہوئی، ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کررہا تھا، جو سرکاری افسران کو انکوئریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے، وہ متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی جعل سازی پر پانچ سال قید کاٹ چکا ہے، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا مکنیک ہے۔
ملزم کے خلاف کارروائی ایک سرکاری افسر کے شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس نے شکایت کنندہ کو من گھڑت گولڈ انکوائری کے نام پر 25 تولے سونا بمعہ رسیدوں کے طلب کیا تھا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…