آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں، پرویز الٰہی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں۔ آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے، اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کیلئے بندے نہیں ہیں۔ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا۔

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

14 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

32 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

45 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

50 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

54 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

1 hour ago